ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھاچیئرمین نے ایوان چلانے میں تعاون کی اپیل کی 

راجیہ سبھاچیئرمین نے ایوان چلانے میں تعاون کی اپیل کی 

Tue, 18 Dec 2018 23:46:38    S.O. News Service

نئی دہلی18دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے حزب اقتدار اور حزب مخالف کے ارکان سے ایوان کی کارروائی بہتر ڈھنگ سے چلانے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ دو ریاستوں کے متعلقہ مسائل پر بولتے وقت احتیاط برتا جانا چاہیئے۔

انہوں نے صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتیہی ایوان کے اراکین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دو ریاستوں کے درمیان کے مسائل پر بولتے وقت احتیاط برتا جانا چاہئے۔ایوان میں بولنے کا ردعمل باہر بھی ہوتا ہے، اس لئے ارکان کو اس پر غور کرنا چاہئے۔ ان کا اشارہ کاویری ڈیلٹا کے کسانوں کے مسائل پر ہنگامہ کرنے والے تملناڈو اور کیرالہ کے ارکان کی طرف تھا۔انہوں نے کہا کہ ایوان کو چلانے کے لئے تمام اراکین کا تعاون ضروری ہے۔

ایوان کے ایجنڈے میں کئی اہم مسائل ہیں جن پر بحث ہو نی چاہئے۔ ان میں قیمتوں میں اضافے،’گج' اور 'تتلی' گردابی طوفان اور کیرالہ میں سیلاب جیسے مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحث کے لئے دیئے گئے تمام نوٹسوں کو قبول کر لیا گیا ہے اور ان پر ترتیب کی بنیاد پر بحث ہوگی۔اس کے علاوہ ایک خصوصی مراعات شکنی کا نوٹس بھی ملا ہے۔ یہ عدالت میں زیر غور معاملے سے متعلق ہے، لہٰذااس پرمشاورت کے بعد بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔


Share: